’’نام‘‘ کا 16واں اجلاس شروع صدر زرداری تہران پہنچ گئے

ایرانی ایٹمی تنازع کاحل نکالناچاہیے،شام میں قتل وغارت بندکی جائے،حناکھر


ایرانی ایٹمی تنازع کاحل نکالناچاہیے،شام میں قتل وغارت بندکی جائے،حناکھر۔ فوٹو: پی پی آئی

ایران کے دارالحکومت تہران میںغیر وابستہ ممالک کی تنظیم ''نام'' کا 16واںسالانہ اجلاس شروع ہوگیا،ایرانی حکام کے مطابق بدھ کو شروع ہونے والے اجلاس میںصدرمملکت آصف علی زرداری،مصرکے نو منتخب صدرمحمدمرسی،بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ،لبنان،زمبابوے ، شمالی کوریا، وینزویلا اورشام سمیتددنیا کے 30سے زائدممالک کے سربراہان اورسینیئر افسران شریک ہیں،صدرآصف زرداری اجلاس میںشرکت کیلئے ایران پہنچ گئے ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اورحامد کرزئی بھی ایران پہنچ گئے۔

آئی این پی کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہاکہ ایران کے ایٹمی تنازعہ کاحل مذاکرات اورسفارتکاری سے نکالناچاہئے،عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ''نام''ممالک کو باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے،مسئلہ فلسطین عوامی خواہشات کے مطابق حل اورشام میںجاری قتل وغارت گری فوری بندکی جائے۔ادھروزیرخارجہ حناربانی کھر نے تہران میں ایران 'کویت،سوڈان'کیوبا اوراریٹریا کے وزراء خارجہ کیساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کی ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ علی اکبرصالحی سے ملاقات کے دوران حناربانی نے کہاکہ پاکستان ایران کیساتھ برادرانہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات درست سمت میںآگے بڑھ رہے ہیں اورامیدظاہر کی کہ قیادت کی سطح پرتسلسل سے ملاقاتوںسے تعلقات کومزید تقویت ملیگی،کویتی وزیرخارجہ شیخ صباح الخالد الصباح سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی معاملات زیر غور آئے،حنا ربانی کھر نے کیوبا کے وزیر خارجہ برونو پارلیا' اریٹریا کے وزیر خارجہ عثمان صالح محمد اور سوڈان کے وزیر خارجہ علی کارتی سے بھی انتہائی نتیجہ خیز ملاقاتیں کیںجن میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی معاملات پر گفتگو ہوئی۔