’’شرابی‘‘ شائقین کو دوبارہ سینمائوں کا رخ کرنے پر مجبور کردیگی صائمہ نور

معیاری فلمیں بنائی جائیں تو نہ صرف سینمائوں بلکہ فلم انڈسٹری کو بھی آباد کیا جا سکتا ہے


INP September 16, 2013
صائمہ نے کہا کہ شرابی میں شان اور دیگر فنکار بھی کام کر رہے ہیں. فوٹو: فائل

اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی میری فلم ''شرابی'' شائقین کو دوبارہ سینمائوں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیگی۔

مذکورہ فلم کی شوٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صائمہ نے کہا کہ شرابی میں شان اور دیگر فنکار بھی کام کر رہے ہیں اور جس طرح محنت دکھا رہے ہیں میں دعوے سے کہتی ہوں کہ یہ فلم شائقین کو سینمائوں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیگی۔



انھوں نے کہا کہ معیاری فلمیں بنائی جائیں تو نہ صرف سینمائوں بلکہ فلم انڈسٹری کو بھی پائوں پر کھڑاکیاجا سکتا ہے۔