ایف آئی اے کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا فیصلہ

تمام قبائلی ایجنسیوں میں دفاتر کھولے جائینگے، ایف آئی اے نے وفاق سے اجازت مانگ لی


Online September 16, 2013
دہشت گردی اور جرائم کی بیشتر وارداتوں کی کڑیاں قبائلی علاقوں سے ملتی ہیں، حکام۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار قبائلی علاقہ جات تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے نے قبائلی علاقہ جات میںاپنے دفاتر کھولنے کی اجازت وفاق سے مانگ لی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہشتگردی اور جرائم کی بیشتر وارداتوں کڑیاں قبائلی علاقہ جات سے ملتی ہیں۔



قبائلی علاقہ جات تک ایف آئی اے کا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث بیشتر تحقیقات رک جاتی ہے جس کے باعث جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی لہٰذا ایف آئی اے کے اختیارات تمام قبائلی ایجنسیوں تک بڑھا دیے جائیں تاکہ ایف آئی اے کو تحقیقات کے سلسلے میں آسانی ہو اور دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا جا سکے۔

مقبول خبریں