پاکستان کو ہتھیاروں کا نظام فراہم نہیں کریں گے اسرائیل

نئی دہلی اسرائیلی دفاعی سازوسامان کا سب سے بڑاخریدار ہے، بھارت میں اسرائیلی سفیر


Online September 16, 2013
نئی دہلی اسرائیلی دفاعی سازو سامان کا سب سے بڑا خریدار ہے، بھارت میں اسرائیلی سفیر۔ فوٹو:فائل

بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر یوشپیزالون نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی پاکستان کو ہتھیاروں کے نظام کی برآمد نہیں کی، پاکستان کو فوجی ہارڈ ویئر کی سپلائی نہ کرنیکی اسرائیل کی حکومت کی پالیسی بالکل واضح ہے۔

اسرائیلی سفیر نے کہا اس پالیسی کو تبدیل کرنے کا کوئی سوا ل پیدا نہیں ہوتا۔ جون میں اسرائیل کی Haaretz اخبار نے برطانوی حکومت نے ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ اسرائیل نے پاکستان کو گزشتہ 5 سالوں کے دوران لڑاکا جیٹ طیاروں میں استعمال ہونیوالے ہائی ٹیک پوشاک سمیت فوجی سازو سامان برآمد کیے۔ اس پر اسرائیلی سفیر نے کہا اسرائیلی حکومت نے رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔



اسرائیلی اخبار کی رپورٹ بارے اسرائیلی سفیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ہتھیاروں کے نظام کی برآمد نہیں کی۔ ہماری برآمد کیلیے قواعد و ضوابط بہت سخت اور بہت پیچیدہ عمل ہے۔ بھارت کیساتھ دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت اسرائیلی دفاعی سازوسامان کا سب سے بڑاخریدار ہے۔

مقبول خبریں