نصیرالدین کی اپنی پاکستانی فلم کے پریمیئر میں شرکت سے معذرت

مصروفیت کے باعث پریمیئر میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ہدایتکار فرجاد نبی


Showbiz Reporter September 18, 2013
مصروفیت کے باعث پریمیئر میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ہدایتکار فرجاد نبی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ورسٹائل اداکارنصیر الدین شاہ کی اپنی دوسری پاکستانی فلم کے پریمیئر میں شرکت کھٹائی میں پڑ گئی۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے نصیرالدین شاہ کے فلم کے پریمیئر میں شرکت کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیںلیکن اب ان کی جانب سے معذرت کرنے پران کے بغیر ہی فلم کا پریمیئر شو دکھایا جائے گا۔



ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نصیرالدین شاہ پاکستان میں اپنی دوسری فلم کے پریمیئرشومیں شریک ہونا چاہتے تھے کیونکہ اس فلم کوپہلے ہی آسکرایوارڈ کی کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے مگرنجی مصروفیات اورپاک، بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بھی انھوں نے یہاں آنے کا فیصلہ اچانک ملتوی کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں فلم کے ہدایتکار فرجاد نبی نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ نصیر الدین شاہ پاکستان آنا چاہتے تھے لیکن وہ بالی وڈ میں اپنے زیرتکمیل پراجیکٹس کی شوٹنگز میں مصروف ہیں۔

مقبول خبریں