اپنے کام سے شوبز میں منفرد مقام بنانا چاہتی ہوں اشمل

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انڈسٹری کی زبوں حالی نے فنکاروں کومفلوج کردیا


Showbiz Reporter September 18, 2013
پاکستانی فلموں کو بھی ترکی میں پیش کر کے ایک بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے. فوٹو: فائل

KARACHI: ماڈل واداکارہ اشمل نے کہاہے کہ میں اپنے کام سے شوبزکی دنیا میں منفردمقام بناناچاہتی ہوں کسی کوکاپی کرناکبھی اچھانہیں لگا فنکار کا اپنا لہجہ اور اپنا انداز ہونا چاہیے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی نے فنکاروں کومفلوج کردیاہے ورنہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہمارے فنکاروں کوکام کرنے کے مواقع نہیں مل رہے اس لیے یہاں سے زیادہ تر فنکار ہندوستان جاکرطبع آزمائی کرتے ہیں۔



ایک سوال کے جواب میں اشمل کاکہنا تھاکہ کبھی ہندوستان سے آفر ہوئی تومیں انکارکردونگی مجھے اپنے ملک کے لیے کام کرنا اچھا لگتا ہے انسان کواتناہی کھاناچاہیے جتناہضم ہوجائے میں فلحال کچھ پاکستانی سیریلز کے لیے کام کررہی ہوں جنھوں نے مجھے شناخت بخشی ہے ہماری عوام اپنے فنکاروں سے محبت کرتی ہے فنکاروں کو بھی ان کے جذبات کااحترام کرناچاہیے۔

مقبول خبریں