ایچ ای سی، 3 ہفتے گزرگئے نئے چیئرمین کی تقرری نہ ہوسکی

عابد حسین  بدھ 18 ستمبر 2013
تقرری نہ ہونے کے بعد انتظامی امورکو نمٹانے میں شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں۔  فوٹو: فائل

تقرری نہ ہونے کے بعد انتظامی امورکو نمٹانے میں شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرجاویدلغاری کی 4سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد 3ہفتے گزرنے کے باوجودنئے چیئرمین کی تقرری نہیں ہوسکی۔

جس سے ایچ ای سی کے انتظامی امورکو نمٹانے میں شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایچ ای سی کے انتظامی امورکو نمٹانے کے لیے نئے ایچ ای سی کے چیئرمین کی تقرری تک موجودہ چیئرمین کوفرائض منصبی اداکرنے کے لیے کہاجا سکتاتھا مگرایسا نہیںکیا گیاجس سے ایک انتظامی خلا پیداہو گیاہے جس کوماہرین تعلیم نے نامناسب قراردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔