ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا 5اگست سے میٹرک کی مارکس شیٹ جاری کرنے کا اعلان

طلبہ و طالبات اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹ حاصل کرسکیں گے، چیئرمین بورڈ


Staff Reporter August 03, 2019
اسکروٹنی فارم متعلقہ بینکوں سے جاری اوروہیں جمع کیے جائیں گے،ڈاکٹرسعید الدین فوٹو:فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 5اگست سے میٹرک سائنس اور پرائیویٹ جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات2019 کی مارکس شیٹ جاری کرنے کا اعلان کیاہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلباکی مارکس شیٹ ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کردی جائیں گی ،طلبہ و طالبات اپنے اسکولوں سے ہی مارکس شیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انھوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر میٹرک بورڈ سے مارکس شیٹ حاصل کر سکتے ہیں،جنرل گروپ کے اسکروٹنی فارم 30اگست تک جمع کیے جائیں گے،طلبہ وطالبات کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اسکروٹنی فارم بینکوںکی برانچوں سے حاصل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں