’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘ الیانا ڈی کروز کی بطور ہیروئن پہلی فلم آج ریلیز ہوگی

راج کمار سنتوشی کی ہدایات میں تیار ہونے والی فلم کا میوزک پریتم نے دیا ،فلم میں نرگس فخری کا آئٹم سانگ بھی شامل ہے


Net News September 20, 2013
اپنے کردار پر بہت محنت کی، امید ہے شائقین کومیرا کام پسند آئیگا،الیانا، فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ الیاناڈی کروز کی بطور ہیروئن پہلی ہندی کامیڈی فلم ''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو'' آج ریلیز ہوگی۔

ساوتھ کی اداکارہ الیانا ڈی کروزنے 2012میں فلم برفی میں کام کرکے بالی ووڈ میں قدم رکھا فلم کے ہیرو رندیپ کپور اور ہیروئن پریانکا چوپڑاتھیں۔اس فلم میں الیانا کا کام اگرچہ مختصر تھا مگر اسے فلم فئیر میں بہترین معاون اداکارہ اور بہترین اداکارہ ڈپیوٹ کے لیے نامزد کیاگیا اور وہ بہترین اداکارہ کا ڈپیوٹ ایوارڈ حاسل کرنے میں کامیاب رہیں۔آج ریلیز ہونے والی ہدایتکار اور رائٹر راج کمار سنتوشی کی فلم ''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو''میں الیانا ڈی کروزلیڈنگ رول ادا کررہی ہیں جب کہ اس فلم کے ہیروشاہد کپور ہیں جو وشواش رائو کا کردار ادا کررہے ہیں ۔فلم پھٹاپوسٹر کا میوزک پریتم چکرورتی نے ترتیب دیاہے جب کہ فلم میں پدمنی کولہا پوری بھی اہم کردار اداکررہی ہیں جب کہ نرگس فخری نے آئٹم سانگ پر اپنے جلوے بکھیرے ہیں۔

الیاناڈی کروز کاکہناہے کہ میں نے فلم پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو میں کام کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ لوگوں کے زہن سے اپنے اوپر لگی انوراگ باسو کی فلم برفی میں شروتی کے کردار کی چھاپ ختم کرسکوں۔برفی کی ریلیز سے قبل میرا خیال تھا کہ لوگ مجھے ایک سنجیدہ کردار میں پسند کرتے ہیں کیونکہ انھوں نے اس سے پہلے مجھے ایسا کچھ کرتے ہیں دیکھا تھافلم کی ریلیز کے بعد لوگوں نے اس سلسلہ میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کردیا جو مجھے اچھا نہیں لگتاتھا۔میں خود کو ایک کمرشل ہیروئن کے طور پر منوانا چاہتی تھی کیونکہ میں سائوتھ میں متعدد کمرشل فلمیں کرچکی تھی ۔الیانا ڈی کروزکا کہناہے کہ اس فلم کی کامیڈی زرا الگ قسم کی ہے ہدایتکار راج کمار سنتوشی نے فلم کے ہر سین پربہت محنت کی ہے اور ہم سب نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم کی شوٹنگز کے دوران بہت لطف آیا''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو'' میں شائقین کو میرا کام پسند آئے گا۔



الیانا کا کہنا تھا کہ اس فلم کے بعد بھی وہ راج کمار سنتوشی کی ایک اور فلم میں ''تیرا ہیروں ہوں ''اہم کردار دیا جسے ادا کرنے میں بہت محنت کی ہے امید ہے شائقین کومیراکام پسند آئے گا۔واضح رہے کہ ماڈلنگ سے کیرئیر کاآغاز کرنیوالی اداکارہ نے 2006 میں تلگو زبان میں بننے والی فلم ''دیواداسو''میں لیڈنگ رول اداکیااوربہترین اداکاری پر فلم فئیر کا ایوارڈحاصل کرنے میں کامیاب رہی۔الیانا کی 2006میں تلگو فلم ''دیواداسو'' ریلیز ہوئی اس سال الیانا نے ایک اور تلگوفلم شروتی پوکری میں کام کیا جب کہ تامل فلم'' آرتھی'' اور تلگو فلم '' نقشاترا''میں بھی اپنی پرفارمنس دکھائی ،2007میں الیاناڈی کروز ''تری پورہ راکھی'' ،'' ندی منا''اور سھتیاآتا''میں جلوہ گر ہوئیں ۔2008ء میں الیانا ڈی کروز کی فلم ''بھاگیہ ماتھی جلسا'' ریلیزہوئی اس فلم میں انھیں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیاگیا۔الیانانے اسی سال تلگو فلم ''جیوتھی بھلے'' میں بھی کام کیا۔

2009 میں الیانا نے تلگو فلموں ''کک''،''ریسپو'' اور ستیاوتی میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے تہلکہ مچا دیا۔ 2010میں فلم ''ہدگا ہدگائی''2011میں تلگو فلم ''ایسوریاشکتی'' ، 2012میں تامل فلمیں''ریانن بن'' اور ''دیوند''ہٹ ہوئیں ۔ الیاناکا کہناہے کہ وہ راج کمار سنتوشی کی فلم ''ہیپی اینڈنگ'' سیف علی خان کے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہوں اس فلم میں کالکی کوچلین ،پریتی زنٹا اور کرینہ کپور بھی کام کررہی ہیں یہ فلم 28مارچ 2014کو ریلیز کی جائے گی جب کہ ڈیوڈ دھاون کی فلم مین تیرا ہیروں میں ورن دھون کے مقابل ہیروئن کارول کررہی ہوں اس فلم کی دیگر کاسٹ میں نرگس فخری اور سونم کپور بھی شامل ہیں۔اس فلم کو بھی اگلے برس 4اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنایاجائیگا۔

فلم کے بارے میں شاہد کپور کا کہنا ہے کہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم انھیں انڈسٹری میں ایک نئی پہچان دیگی انھوں نے کہا کہ وہ سلمان خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی اداکاری اور اسٹائل کو بے حد پسند کرتے ہیں۔فلم کے ہدایتکار راج کمار سنتوشی کا کہناہے کہ آج ریلیز ہونے والی فلم میں ہیروئن کے رول کے لیے الیانا ڈی کروز کا انتخاب انتہائی موزوں ہے ۔شائقین اسے کاجل کے کرداراور شاہد کپور (وشواش رائو)کی ہیروئن کے روپ میں دیکھیں گے جب کہ پدمنی کولہا پوری نے شاہد کی والدہ کا کردار اداکیاہے ۔راج کمارسنتوشی کاکہنا تھا کہ فلم کے دوسرے اداکاروں میں درشن جاریوالا،شربھاشکلا،سنجے مشرا،دیپکا کامیاشام ہیںجب کہ سلمان خان نے بھی فلم میں خصوصی اپیرنس دی ہے ۔اس فلم میں اداکاروں ،اوردیگر عملے نے بہت محنت کی ہے ۔فلم کی کہانی کامیڈی ہے جو زرا الگ قسم کی ہے امید ہے یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی اور باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی ۔

مقبول خبریں