سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 54500 روپے تولہ ہوگئی

چاندی کی تولہ قیمت 880 اور دس گرام 754.28 روپے پر مستحکم رہی۔


Business Reporter September 20, 2013
دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46714 روپے ہوگئی۔فوٹو: اے ایف پی / فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے 1359 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور257 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 54500 اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46714 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 880 اور دس گرام 754.28 روپے پر مستحکم رہی۔