- منشیات کیخلاف جنگ جیتنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،شرجیل میمن
- افغانستان میں شدیدبارش، سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- پہلا ٹی 20: آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے جج عدلیہ میں مداخلت کے دعوے پر قائم
- موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے اور پیغامات بھیجنے پر رضامند
- آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور
- پنجاب میں تندوری روٹی 25 اور چپاتی کی 15 روپے میں فروخت ہوگی
- لاہور؛ گھر میں گیس دھماکے سے ایک شہری جاں بحق
- جناح ہاؤس لاہور میں قائم کی گئی جناح گیلری کوشہریوں کیلیے کھول دیا گیا
- پیپلزپارٹی کا بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
- عوام کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ضیا لانگو
- کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف، نیب کے نئے قواعد و ضوابط تیار
- محکمہ خوراک کے افسران نے بوریوں میں ناقص گندم اور مٹی بھر کر3 ارب کا نقصان پہنچایا، رپورٹ
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان بدستور ناقابل شکست، آخری میچ برابر ہوگیا
- کانگریس رہنما کا پاکستان کی حمایت میں بیان وائرل؛ مودی سرکار تلملا گئی
- سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے قرارداد منظور
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 8 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا
- صوبے میں لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں، وفاق انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ کے پی
محمد رفیق کا ناروے میں مسجد پر حملہ ناکام بنانا قابل تحسین ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے میں مسجد پر حملے کو ناکام بنانے والے پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق کو ان کی بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ پی اے ایف کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق کا ناروے میں حملہ آور کو دبوچنا قابل تحسین ہے، محمد رفیق نے کرائسٹ چرچ جیسے واقعہ کو رونما ہونے سے بچایا اور پوری قوم اس ہیرو کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مساجد اور عبادت گاہوں پرحملے انتہائی قابل مذمت اور قابل تشویش ہیں، حملہ آوراندر داخل ہوا تو مسجد میں بہت سے لوگ نمازعید کی تیاری کر رہے تھے، اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا موجب ہو سکتے ہیں۔
یہ پڑھیں: ناروے میں 65 سالہ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار نے مسجد پر حملے کو ناکام بنادیا
واضح رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی النور مسجد میں حملہ آور سفید فام شخص کو پاک فضائیہ کے سابق افسر نے دبوچ کر اسے غیر مسلح کر دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔