آزاد کشمیر شہدا کے مزارات کی تعمیر ورثائ کو ملازمتیں دینے کا اعلان

آزادی ہم پرشہداء کی روح کا قرض ہے، مشن جاری رکھیں گے،عالمی طاقتیںبھی مسئلہ کشمیرحل کرانےمیں کردارادا کریں، سرداریعقوب۔


آزادی ہم پرشہداء کی روح کا قرض ہے ، مشن جاری رکھیں گے، سرداریعقوب. فوٹو: فائل

صدر آزادکشمیرسرداریعقوب خان نے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے مزارات کی تعمیراورشہداء کے ورثاء کوسرکاری اداروںمیںترجیحی بنیادوںپرملازمتیںفراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پورے آزادکشمیرکی ضلعی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندرشہداء کی فہرستیںتیارکریں۔

دوتھان کے مقام پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرداریعقوب نے کہاکہ کشمیر کی آزادی ہمارے شہداء کی روح کاہم پرقرض ہے،عالمی طاقتیں خطے میںامن کیلیے مسئلہ کشمیرحل کرانے میںکردار اداکریں،انہوںنے کہاکہ شہداء دوتھان کی قربانیوں کے صدقے آزادکشمیر کاخطہ آزادہوااورہم حکمران بنے، انکا مشن جاری رکھیںگے۔انہوںنے کہاکہ بھارت انسانیت کا قاتل ہے اسے کوئی حق نہیںکہ وہ سلامتی کونسل کامستقل رکن بنے، جب تک ہمارے آپس میںاتحادواتفاق نہیں ہوگاہمیں آزادی نہیںمل سکتی ہمیںاپنی ذمہ داریوں کااحساس کرناہو گا۔

انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ ماہ صدر یا وزیراعظم پاکستان کوراولاکوٹ میں میڈیکل کالج کے افتتاح کیلیے بلائیں،کشمیرکی تقسیم کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، سیاسی یتیم یہ جھوٹی اطلاعات پھیلارہے ہیں،میرے ہوتے کوئی کشمیرکی تحریک کاسودا نہیںکرسکتا،کھالیںکھنچواکرہم نے ثابت کیاکہ غیروں کی غلامی قبول نہیںکرسکتے،انہوںنے کہا کہ پرویزاشرف نے عدالت میںحاضرہوکر ثابت کیاکہ ہم عدلیہ کااحترام کرتے ہیں،عدلیہ بحالی میں پیپلزپارٹی کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں،حکومت نہ صرف اپنی مدت پوری کریگی بلکہ آئندہ بھی حکومت بنائینگے، ادھر صدر آزاد کشمیر کی بحیثیت چیف سکائوٹ آزادکشمیرحلف برداری کی تقریب 31اگست کواسلام آبادمیںہوگی۔