بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف آواز اٹھاتےرہیں گے پرویزکلیم

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل پابندی تک نہیں، پرویز کلیم


Showbiz Reporter September 22, 2013
جب تک بھارتی فلمیں بند نہیں ہو جاتیں ہم آواز اٹھاتے رہیں گے، ہدایت کار فوٹو: فائل

معروف مصنف وہدایتکار پرویز کلیم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اسوقت تک ممکن نہیں جب تک یہاں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل پابندی نہیں لگتی۔

ہم نے متعدد بار اعلیٰ حکومتی شخصیات کو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے تجاویز دی ہیں جن میں اولین مطالبہ بھارتی فلموںکی نمائش بند کرنا ہے مگر کسی نے آج تک اس پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی، مگر ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے اور جب تک بھارتی فلمیں بند نہیں ہو جاتیں ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہماری سرحدوں پر پاک فوج کے جوانوں اور بیگناہ شہریوں کو بمباری کے ذریعے شہید کر رہا ہے جب کہ ہم بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کرنے میں مصروف ہیں۔

مقبول خبریں