بھارت کا 63 پاکستانی جاسوس گرفتارکرنے کادعویٰ

جاسوسی کے الزام میںمجموعی طور پر 63افراد کوگرفتار کیاگیاجن میں سے 14پاکستانی اور 49بھارتی باشندے ہیں۔


Online August 30, 2012
2009میں26،2010میں 18 اور 2011میں14 پاکستانی ایجنٹ اورجاسوس گرفتارہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

QUETTA: بھارت نے کہاہے کہ گزشتہ 3 روزکے دوران پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں49بھارتی اور14پاکستانی باشندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ جتندراپرسادنے پارلیمنٹ کوایک تحریری جواب میں بتایاکہ گزشتہ تین دنوں میں جاسوسی کے الزام میںمجموعی طور پر 63افراد کوگرفتار کیاگیاجن میں سے 14پاکستانی اور 49بھارتی باشندے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ راجھستان سے 9 ، ہماچل پردیش سے5،پنجاب سے 24،جموں وکشمیر ، مہا راشٹر بہار سے ایک ایک، تریپورا سے 2اور اترکھنڈ سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ 2009میں26، 2010 میں 18اور2011 میں 14پاکستانی ایجنٹ اورجاسوس گرفتار ہوئے تھے۔

مقبول خبریں