عوام پر اکتوبرمیں ایک اوربجلی و پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

بجلی مزید 30 فیصد مہنگی اورپٹرول کی قیمت ایک روپے 75پیسے بڑھنے کا امکان


INP September 22, 2013
ملکی تاریخ کا دوسراموقع جب ایک لٹرپٹرول ڈالرکی قیمت کوپیچھے چھوڑے گا،ذرائع فوٹو: فائل

ملک بھرمیں عید الاضحی سے قبل حکومت نے عوام پرایک اوربجلی و پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے بجلی مزید 30 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 3 مہینوں کی طرح اکتوبر میں بھی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 90پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔



اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سفارشات بھی تیار کرلی ہیں۔ یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوسکتا ہے ، 30ستمبر کی شب نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے ، 200 یونٹ تک استعمال کرنیوالوں کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہوگی ۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق 64 فیصد گھریلو صارفین 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں اس لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اثرگھریلوصارفین کی اکثریت پر نہیں پڑے گا ۔