وادی میں مریضوں کو اسپتال لیجانے کی بھی اجازت نہیں حریت رہنما

قابض فوج نے 10ہزار سے زائدکشمیریوں کو گرفتار کر لیا،خوراک کی بھی قلت پیدا ہوگئی


Numainda Express August 20, 2019
اقوام متحدہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوا ئے، رہنماؤں کا پریس کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو : فائل

حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کو اسپتال لے جانے کی بھی اجازت نہیں۔

حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران قابض فوج نے 10 ہزار سے زائدکشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ وادی میں ہر قسم کے ذرائع ابلاغ پر بدستور پابندی ہے، وادی میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کو اسپتال لے جانے کی بھی اجازت نہیں ،حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

حریت رہنما فیض نقشبندی، شمیم شال، الطاف وانی اور شیخ عبدالمتین کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اقوام عالم کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔فیض نقشبندی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ایشو پرپاکستان کی جانب سے سفارتخانوں میں کشمیرڈیسک کا قیام بھی اہم قدم ہے۔

شمیم شال کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے سکے۔

مقبول خبریں