عمران فاروق قتل کیس زیرحراست شخص کی ضمانت میں توسیع

عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے اورقاتلوں کو پکڑنے کیلیے پرعزم ہیں،میٹروپولیٹن پولیس


Online September 25, 2013
عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارشخص کو لندن کی نارتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں میٹرو پولیس کی زیرحراست52سالہ شخص کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

عمران فاروق قتل کیس میں رواں برس24جون کوہیتھروایئرپورٹ سے ایک شخص کواس وقت گرفتارکیا گیاتھاجب وہ کینیڈا سے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔گزشتہ روزان کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے،وہ میٹرو پولیٹن پولیس کی زیرحراست ہیں میں ان پر پولیس کوشک تھاکہ قتل میں وہ بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

میٹرو پولیٹن پولیس کاکہناہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے اورقاتلوں کو پکڑنے کیلیے پرعزم ہیں۔گرفتارشخص کو لندن کی نارتھ عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے انھیں دسمبرمیں دوبارہ طلب کیاہے۔

 

مقبول خبریں