سونے کی قیمت 650 روپے کے اضافے سے 53850 روپے ہوگئی

صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب650 روپے اور557 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔


Business Reporter September 26, 2013
صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب650 روپے اور557 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے 1322 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب650 روپے اور557 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر53850 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر46157 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت15 روپے کے اضافے سے865 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت12.85 روپے کے اضافے سے 741.42 روپے ہوگئی۔