شاداب خان کو تربیتی کیمپ سے چھٹی مل گئی

عباس رضا  جمعرات 29 اگست 2019
لیگ اسپنر کیریبئن پریمئر لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانہ ہورہے ہیں، فوٹو: فائل

لیگ اسپنر کیریبئن پریمئر لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانہ ہورہے ہیں، فوٹو: فائل

 لاہور: شاداب خان کو پری سیزن تربیتی کیمپ سے چھٹی مل گئی، لیگ اسپنر کیریبئن پریمئر لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانہ ہورہے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق شاداب خان کی وطن واپسی 10 ستمبر کو ہوگی،  پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 14 ستمبر سے شروع کرنے کیلیے پلاننگ کررہا ہے، شاداب خان اس سے قبل واپس آجائیں گے۔

شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی گیانا ایمازون واریئرز میں شاداب خان نمائندگی کریں گے۔ آصف علی کی بھی کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانگی جلد متوقع ہے،مڈل آرڈر بیٹسمین بارباڈوس ٹرائیڈنس کے سکواڈ میں شامل ہیں،  سی پی ایل کا آغاز 4 ستمبر کو ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔