پاک بھارت کشیدگی کے باعث افغان امن عمل متاثرہوسکتا ہے،امریکی تھنک ٹینک

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 2 ستمبر 2019
مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے اسلام آباد کی نئی دہلی سے متعلق بدگمانی بڑھی، رپورٹ
فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے اسلام آباد کی نئی دہلی سے متعلق بدگمانی بڑھی، رپورٹ فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی افغان امن عمل پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اپنی ایک رپورٹ میںتھینک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت کی افغان پالیسی پر پاکستان عرصہ دراز سے تشویش کا اظہار کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے اسلام آباد کی نئی دہلی سے متعلق بدگمانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان جو امریکا اور طالبان کے مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہا ہے،طالبان امریکا امن معاہدے میں تاخیرکروا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔