’’مسٹر ٹک ٹک‘‘ کی عرفیت رکھنے والے مصباح الحق جارحیت کا سبق پڑھائیں گے

ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسی جارحانہ کرکٹ کھیلیں کہ آسان جیت حاصل ہو، مصباح الحق


Sports Reporter September 05, 2019
ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسی جارحانہ کرکٹ کھیلیں کہ آسان جیت حاصل ہو، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

''مسٹرٹک ٹک'' کی عرفیت رکھنے والے مصباح الحق قومی ٹیم کو جارحیت کا سبق پڑھائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی بات نہیں، ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسی جارحانہ کرکٹ کھیلیں کہ آسان جیت حاصل ہو، البتہ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے، جارحانہ انداز اپنانے کیلیے وسائل بھی ہونا چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں انگلینڈ نے جارحانہ کرکٹ کھیلی،نیوزی لینڈ نے اپنی صلاحیتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے روایتی سوچ برقرار رکھی، فائنل میں سخت مقابلہ ہوا،میری ترجیح ہوگی کہ جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے حریفوں کو دباؤ میں لائیں۔

وسیم خان نے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ مصباح الحق نے تیز ترین ٹیسٹ نصف سنچری بھی بنا رکھی ہے۔