ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس اسٹاک مارکیٹ میں مندی تیزی میں تبدیل

کے ایس ای 100 انڈیکس کی 30 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر بحال، تیزی کے سبب 70 فیصد شیئرز کے دام بڑھ گئے


Staff Reporter September 05, 2019
کاروباری حجم منگل کی نسبت 101 اعشاریہ 62 فیصد زائد رہا، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 341 کمپنیوں کے حصص تک محدود فوٹو: فائل

افراط زر کی شرح میں کمی سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود گھٹنے کی توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رونما ہوئی۔

جس سے انڈیکس کی 30 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر بحال ہوگئی۔ تیزی کے سبب 70فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 74ارب 36کروڑ99 لاکھ 97ہزار542روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادلوں کے باعث بدھ کوکاروبار کا آغاز مندی سے ہوا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے دھڑادھڑ حصص کی فروخت کے سبب ایک موقع پر341پوائنٹس کی مندی بھی رونماہوئی لیکن کاروبار کے اختتام سے ایک گھنٹہ قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اور بعض مثبت اطلاعات نے مذکورہ مندی کو 557 پوائنٹس کی تیزی میں تبدیل کردیا لیکن اختتامی لمحات میں منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 435 اعشاریہ 05 پوائنٹس کے اضافے سے 30244 اعشاریہ73 ہوگیا ۔

مقبول خبریں