- انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین مانتا ہوں، سہواگ
- پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ویں اسپیکر منتخب
- پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
- مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک
- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ بورڈ اور براڈ کاسٹر میں 3 ملین ڈالرکا تنازع حل

بقیہ رقم کا مفت ایئرٹائم ڈومیسٹک کرکٹ میچز کے لیے دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
کراچی: پی سی بی اور براڈکاسٹ ادارے میں تین ملین ڈالرکا تنازع عدالت سے باہر ہی طے ہوگیا، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی میچزکا یہ مسئلہ 2018 سے جاری تھا جسے اب احسان مانی نے حل کرایا.
اپریل2018میں کیریبیئن کرکٹ ٹیم نے3ٹوئنٹی 20 میچزکیلیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، چونکہ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں تھی،اس لیے پی سی بی نے براڈکاسٹر سے علیحدہ تین ملین ڈالر فیس طلب کی،اس کا جواب تھاکہ اسے بھی معاہدے میں ہی شامل ہونا چاہیے لہذا اضافی ادائیگی کا جواز نہیں بنتا،کافی وقت گذرنے کے باوجود یہ رقم بورڈ کو نہیں مل سکی تھی۔
سابق چیئرمین نجم سیٹھی مستعفی ہونے سے قبل اس کی انوائس جاری کرا گئے اس لیے معاملہ ایسے ہی ختم نہیں کیا جا سکتا تھا۔ فروری میںگورننگ بورڈ کے سامنے بھی یہ مسئلہ پیش کیا گیا تھا۔
اس موقع پرکیس لیگل ڈپارٹمنٹ کو بھیجنے کا فیصلہ ہوا جو دستیاب آپشنز دیکھ کر کوئی قدم اٹھاتا، البتہ اب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی کوششوں سے معاملہ عدالت کے باہر ہی طے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ براڈ کاسٹر نے کرکٹ بورڈ کو8 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی ادائیگی کر دی جبکہ باقی رقم کا مفت ایئرٹائم ملے گا جسے ڈومیسٹک میچز میں استعمال کیا جائے گا، پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ نئے فارمیٹ میں ہونے والے مقابلے براہ راست نشر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں منعقدہ سیریز میں کئی ویسٹ انڈین اسٹار کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے تھے، پی سی بی نے منہ مانگا معاوضہ دے کر مہمان ٹیم کو دورے پر بلایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔