وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی

احتشام بشیر  جمعـء 13 ستمبر 2019
پہلی بار قبائلی اضلاع سے خاتون رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔ فوٹو:فائل

پہلی بار قبائلی اضلاع سے خاتون رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔ فوٹو:فائل

پشاور: وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلی بار قبائلی خاتون کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے اور ممکنہ وزراء کے نام بھی وزیراعظم کو پیش کردیے گئے ہیں جو تاحال ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی محمود خان کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ میں توسیع کریں۔ بتایا گیا ہے کہ پہلی بار قبائلی اضلاع سے خاتون رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ کابینہ میں توسیع کی جائے گی، وزیراعظم نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے اور آئندہ ہفتے وزیراعلی اس کا باضابطہ اعلان کردیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔