عمر اکمل کو فکسنگ کی آفر، آئی سی سی آفیشل کی منصور اختر سے ملاقات

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 14 ستمبر 2019
اسٹارکرکٹر سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن فکسنگ کے حوالے سے کوئی پیشکش نہیں کی،منصور اختر ۔ فوٹو: فائل

اسٹارکرکٹر سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن فکسنگ کے حوالے سے کوئی پیشکش نہیں کی،منصور اختر ۔ فوٹو: فائل

کراچی: آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر اسٹیو رچرڈسن اچانک کراچی پہنچ گئے، انھوں نے جمعے کونیشنل اسٹیڈیم میں سابق ٹیسٹ کرکٹر منصوراختر سے بند کمرے میں ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق رچرڈسن نے سابق کرکٹر سے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں عمراکمل کی جانب سے ان پر فکسنگ کی پیشکش کے الزام پر معلومات حاصل کیں، وہ مزید کچھ دن کراچی میں قیام کے دوران چند دیگر سابق کرکٹرز سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے الزام عائد کیا تھاکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ان کو کینیڈا میں اپنے ہوٹل بلایا،لابی میں ملاقات کے دوران منصور اخترنے ان کومیچ فکسنگ کی پیشکش کیساتھ یہ کہاکہ وہ جہاں چاہیں رقم فراہم کردی جائے گی۔

دوسری جانب منصور اختر نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ ان کی اسٹارکرکٹر سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن فکسنگ کے حوالے سے کوئی پیشکش نہیں کی، آئی سی سی نے بھی ان سے پوچھ گچھ کی جس پر یہی موقف اپنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔