73 سالہ نیپالی شخص دنیا کے پست ترین آدمی ہونےکا دعویدار

نیپال کے 73 سالہ ماسٹر ناو کا کہنا ہے کہ اس کا قد صرف 16 انچ یا 41 سینٹی میٹر ہے۔


AFP September 30, 2013
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے پست قد کے آدمی ہونے کا ریکارڈ درج کرانا چاہتا ہوں، ماسٹر ناو۔ فوٹو/ اے ایف پی

لاہور:

دنیا میں بڑے بڑے لوگ چھوٹے موٹے دعوے کرتے رہے ہیں لیکن نیپال کے ایک چھوٹے سے شہری نے کردیا ہے سب سے بڑا دعویٰ ، 73 سالہ ماسٹر ناؤ کا کہنا ہے کہ اس کا قد اس قدر چھوٹا ہے کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے۔


نیپال کے 73 سالہ ماسٹر ناؤ کا کا قد صرف 16 انچ یا 41 سینٹی میٹر ہے، ان کے گھر والے خوف کے مارے انہیں گھر سے باہر ہی نکلنے نہیں دیتے ، انہیں اس کا ڈر نہیں کہ لوگوں کی بھیڑ میں کچلا نہ جائے بلکہ وہ اس بات سے خائف ہیں کہ راہ چلتے لوگ اسے دیکھ کر ٹھٹھک جاتے ہیں اور جہاں ماسٹر ناؤ جاتے ہیں وہاں لوگوں کا رش لگ جاتا ہے، چھوٹے قد کے ماسٹر ناؤ کا یہ دعویٰ ہے کہ وہی دنیا کا سب سے پست قامت آدمی ہے اور اس حوالے سے اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جانا چاہئے، نیپال میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نمائندے تھانیشور گراگین کا کہنا ہے کہ ماسٹر ناؤ دنیا کے پست قامت ترین آدمی ہونے کا اعزاز حاصل کرسکتا ہےاور اس حوالے سے انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے سب سے پست قد انسان ہونے کا ریکارڈ ایک تائیوانی شخص کے پاس ہے جس کا قد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 68 سینٹی میڑ ہے۔