سعودی فرمانروا کی 1400 شخصیات کوحج کی دعوت

شاہی دعوت پرآنے والوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے دانشور اورعلما شامل ہیں


INP October 01, 2013
ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھرسے 1400 مسلمان شخصیات کوفریضہ حج کی ادائیگی کیلیے خصوصی طور پرمدعو کیا ہے۔فوٹو: فائل

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیز نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھرسے 1400 مسلمان شخصیات کوفریضہ حج کی ادائیگی کیلیے خصوصی طور پرمدعو کیا ہے۔

ان شخصیات میں دانشور اور علما شامل ہیں جن کا تعلق انڈونیشیا،انڈیا،بنگلہ دیش، پاکستان، ترکی، تھائی لینڈ، فلپائن، کمباڈیا، قازکستان، سری لنکا، تاجکستان، نیپال، افغانستان، ویتنام، ملائشیا،روس،چین، ہانگ کانگ، منگولیا، سنگاپور، میانمر، جاپان سمیت مختلف ملکوں سے ہے۔