مہوش حیات اداکاری کے ساتھ سماجی خدمت میں بھی آگے

مہوش حیات اسکول کے بچوں سے گھل مل گئیں اور انہوں نے مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی


ویب ڈیسک September 24, 2019
مہوش حیات نے فری آئی کیمپ میں جاری بچوں کے آنکھوں کے معائنے کاجائزہ لیا فوٹوفائل

قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات یتیم خانے''میرا اپنا گھر''کا افتتاح کرنے سوہاوہ پہنچ گئیں۔

نشان امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں اور ملکی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے برملا اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کیلئے پُرعزم

مہوش حیات حال ہی پاکستان کے سب سے بڑے یتیم خانے''میرا اپنا گھر''کا افتتاح کرنے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ پہنچیں جہاں انہوں نے فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں جاری بچوں کی آنکھوں کے معائنے کا جائزہ لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دنیا پاکستانیوں اورمسلمانوں سے متعلق دقیانوسی خیالات بدلے، مہوش حیات

سوہاوہ میں اداکارہ مہوش حیات نے اسکول کے بچوں سے ملاقات بھی کی اور بچوں سے گھل مل گئیں اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی گانے چرانے پر مہوش حیات بالی ووڈ پر پھٹ پڑیں

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے سندھ کے خستہ حال اسکولوں کی بحالی اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ بھی اٹھایاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں