- پیرس اولمپکس: افتتاحی تقریب میں الٹا جھنڈا لہرا دیا گیا
- امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز قرار
- دشمن ذہن سازی کر کے عوام اور افواج کے درمیان نفرتیں پھیلا رہے ہیں، عشرت العباد
- پیرس اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے باقاعدہ آغاز
- کیپٹن راجا محمد سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا
- صدر آصف زرداری سے بوہری برادری کے سربراہ کی ملاقات
- برطانیہ کا نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا اعلان
- کراچی میں تیسری شادی کی خواہش مند بہن کو بھائی نے معمولی تنازع پر قتل کردیا
- پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا
- ایک مہینے تک دھرنا دینے کیلیے تیار، لیاقت باغ میں بستی بسائیں گے، حافظ نعیم
- تحریک انصاف کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا پلان
- جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرین کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن افسوسناک ہے، جے یو آئی
- کراچی؛ اتوار سے پیر کی صبح تک بیشترعلاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل رہیگی
- لاہور سفاری زو میں انٹری سمیت دیگر سہولیات کی ای ٹکٹنگ نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ
- تحریک انصاف پُرامن جماعت بن کر رہ ہی نہیں سکتی، وزیر اطلاعات
- ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر تمام، سری لنکا کی فائنل میں رسائی
- افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر گرفتار
- برطانیہ میں پاکستانی نوجوانوں پر حملہ، پولیس افسر کے خلاف مجرمانہ تحقیقات
- پیرس اولمپکس؛ ریل لائنز پر حملوں نے خدشات کوجنم دے دیا
- کراچی؛ شہریوں کا پانی چوری کرکے فیکٹریوں کو فروخت کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کیلئے پُرعزم
![مہوش حیات پاکستان کے صوبہ سندھ کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے کوششیں کررہی ہیں، فوٹو پینی اپیل](https://c.express.pk/2019/08/1782802-mehwishhayat-1566276530-430-640x480.jpg)
مہوش حیات پاکستان کے صوبہ سندھ کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے کوششیں کررہی ہیں، فوٹو پینی اپیل
لندن: اداکارہ مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کے لیے پُرعزم ہیں اور انہوں نے سکھر کے 5 اسکولوں اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صرف اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اورطاقت کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک، معاشرے اور دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہئے۔ مہوش حیات کے مطابق فنکار کو قومیت سے ہٹ کر پُرامن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دنیا پاکستانیوں اورمسلمانوں سے متعلق دقیانوسی خیالات بدلے، مہوش حیات
مہوش حیات پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مہوش نے بتایاکہ یہ بہت پیچیدہ اور مشکل کردار ہے تاہم اس فلم کی کہانی بہت متاثر کن ہے اور ہماری موجودہ اور آئندہ آنے والی نسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی خدمات اور ان کی جدوجہد کو دیکھیں۔
مہوش حیات نہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا کام کررہی ہیں بلکہ وہ ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم گلوبل چیریٹی پینی اپیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے صوبہ سندھ کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے بھی کوششیں کررہی ہیں۔
اس مقصد کے لیے مہوش حیات اگلے سال لندن میں منعقد ہونے والی میراتھان میں حصہ لیں گی اور صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں 5 اسکولوں کی تعمیر کے لیے تقریباً ایک لاکھ یورو فنڈ اکھٹا کریں گی۔ مہوش حیات نے لوگوں سے اپیل کہ ہے کہ وہ اس نیک کام میں ان کا ساتھ دیں۔
So one of the reasons I am in the UK is to announce that I am joining global charity Penny Appeal as an Ambassador. I will be raising funds to re build 5 schools in sukkur , Sindh . Please Join me in this quest. Here I am talking abt it on @BBCWorld with @BBCNuala .. Part 2/2 pic.twitter.com/0VQXy0BsKl
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 17, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔