خیبرپختونخوا: ارکان اسمبلی کی ممکنہ گرفتاریوں پر اسپیکر بابر سلیم کا آئی جی پولیس کو مراسلہ

اسپیکر نے آئی جی پولیس سے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق شق 11 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے


ویب ڈیسک September 26, 2026

خیبرپختونخوا میں حکومتی ارکان اسمبلی کی ممکنہ گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے آئی جی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں ارکان اسمبلی کے استحقاق ایکٹ کی شق 11 کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ایکٹ کے تحت کسی رکن اسمبلی کو فوجداری مقدمے میں گرفتار کرنے یا عدالتی حکم پر حراست میں لینے سے قبل اسپیکر سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

 

اسپیکر نے آئی جی پولیس سے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق شق 11 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔