وينا نے لاکھوں روپے مالیت کی ادھارلی گئی ساڑھیوں کی رقم واپس نہیں کی بھارتی ڈيزائنر

كپيل اڑوہ نامی کسی شخص كو جانتی تک نہيں ہوں اور نہ ہی اس ڈیزائنرز سے میں نے ساڑھياں ادھار لی تھيں، وینا ملک


APP October 03, 2013
كپيل اڑوہ نامی کسی شخص كو جانتی تک نہيں ہوں اور نہ ہی اس ڈیزائنرز سے میں نے ساڑھياں ادھار لی تھيں، وینا ملک. فوٹو: فائل

بھارت كے معروف ساڑھی ڈيزائنر كپيل اوڑہ نے دعوی كيا ہے كہ اداكارہ وينا ملک ان سے لی ہوئی 6 لاکھ مالیت کی ساڑھيوں كی قيمت ادا نہيں كر رہیں۔

بھارتی ڈیزائنر كپيل كے مطابق وينا نے ان سے 15 بہترين ساڑھياں ادھار ليں تھیں، جن كو وینا نے مختلف تقريبات ميں پہنی، بعد ميں وینا نے انہیں صرف 5 ساڑھیاں واپس کیں اور کہا کہ وہ باقی 10 ساڑھیوں کے پیسے بعد میں دیں گی، لیکن ابھی تک وینا نے ایک بھی ساٹھی کے پیسے ادا نہیں کئے اور نہ ہی وہ ان کی کوئی فون کال سن رہی ہیں۔

دوسری جانب وينا كے مطابق وہ تو كپيل اڑوہ نامی کسی شخص كو جانتی تک نہيں ہیں اور نہ ہی اس ڈیزائنرز سے انہوں نے ساڑھياں ادھار لی تھيں، وينا نے کا کہنا تھا کہ يہ تمام الزامات دراصل ان كو بدنام كرنے كی ايک سازش ہیں۔