کیا گیلانی نے جنوبی پنجاب میں دودھ کی نہریں بہادیں سہیل ضیا

صوبے کا مطالبہ 65سال سے ہے، ٹاک شوز میں تخت لاہور کو مستحکم کیا جاتاہے، جمشید دستی


Monitoring Desk August 31, 2012
صوبے کا مطالبہ 65سال سے ہے، ٹاک شوز میں تخت لاہور کو مستحکم کیا جاتاہے، جمشید دستی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمر سہیل ضیا بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت پری پیڈ حکومت ہے اللہ اس کو نیکی کی ہدایت دے ۔ پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ساڑھے چار سال تک ملک کا ایساوزیراعظم برسراقتدار رہا جس کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا انھوں نے کون سا وہاں دودھ کی نہریں بہا دیں۔ چند اینکر پرسن ایسے ہیں جن کا کردار مشکوک رہا ہے اور چوہدری نثارعلی عنقریب ان کے نام بھی سامنے لائیں گے۔

بلوچستان کے قتل وغارت اور اغوابرائے تاوان کے واقعات میں حکومت ملوث ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جمشیددستی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنے ورکرز سے محبت کرتی ہے اور اس کی مثال یہ ہے کہ میرے جیسا کچے گھر کا آدمی اسمبلی میں بیٹھا ہے ۔توقع کرتاہوں کہ عدلیہ جمہوریت کو ذبح نہیں کرے گی۔ نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ 65 سال سے ہے جب عوام کا مطالبہ زورپکڑتا ہے تو پھر آئین اور قانون میں تبدیلی کرنا پڑتی ہے۔ مجھے کئی مرتبہ پیغامات آتے ہیں کہ جتنے بھی ٹاک شوز ہوتے ہیں وہ سب کے سب پری پیڈ ہوتے ہیں اور ان میں تخت لاہور کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہاکہ دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں صوبہ بنانے میں مخلص نہیں۔ اگریہ مخلص ہوتے تو صوبوں کے لیے بنائے گئے کمشن میں ٹیکنو کریٹس اور دیگر لوگوں کو ممبر بناتے جو بہتر فیصلے کرتے۔ لوڈشیڈنگ مہنگائی غربت کرپشن بیروزگاری نے عوام کابیڑہ غرق کردیا ہے ۔