ماضی میں فنکار کوشہرت صرف اسکے کام سے ملتی تھی منور سعید

ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ان کی تربیت بھی ضروری ہے،اداکار


Cultural Reporter October 04, 2013
ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ان کی تربیت بھی ضروری ہے،اداکار۔ فوٹو: فائل

ٹیلی ویژن ،فلم اور تھیٹر کے معروف سینئر اداکار منور سعید نے کہا کہ جس دور میں کام شروع کیا اس دور میں تھیٹر یا فلم میں کام کرنے والے فنکاروں کو اپنے کام سے سچی لگن اور جنون کی حد تک کام سے لگائو ہوتا تھا۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں پیدل سفر کر کے ریڈیو جاتا تھا ، مجھے بہت اچھا لگتا تھا جب مجھے کسی بھی ڈرامے میں کام کرکے پزیرائی ملتی تھی، خواجہ معین الدین(مرحوم) جیسے کہنہ مشق اسٹیج ڈرامہ ڈائریکٹر کے ساتھ تھیٹر پر کام کرکے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،تھیٹر کسی بھی فنکار کے لیے بنیاد کی حیثت رکھتا ہے تھیٹر پر کام کرنے والے فنکار میں اعتماد پیدا ہوتا ہے فلم یا ٹیلی ویژن پر تو ری ٹیک سے کام چل جاتا ہے لیکن تھیٹر پر اگر کسی فنکار سے جملہ نکل گیا تو وہ حرف آخر ہوتا ہے ، میں نے انڈیا میں بھی تھیٹر میں کام کیاوہاں کے لوگ بھی تھیٹر کے فنکاروں کی بہت قدر کرتے ہیں۔



یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا جس تیزی سے دور بدل رہا ہے اقدار بھی تبدیل ہورہی ہیں،آج ٹیلی ویژن پر کام کرنیوالے فنکاروں کے پاس وقت نہیں ہے ، شاید وہ سینئر سے سیکھنا بھی نہیں چاہتے لیکن کیونکہ ان کے پاس کام بہت ہے وہ اسے جلد از مکمل کرکے اپنی ذمے داری کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،انھوں نے کہا بلاشبہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ان کی تربیت بھی ضروری ہے۔

مقبول خبریں