چائنا ٹینس نووک جوکووک کی کوارٹر فائنل میں رسائی

فرانس کے 5 سیڈ رچرڈ گیسکوئٹ نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو 7-6 (7/2) اور 6-4 سے ہرایا


Sports Desk/AFP October 04, 2013
چائنا اوپن ٹینس:سربیئن اسٹار نووک جوکووک اسپینش حریف فرنانڈو ورڈاسکو کیخلاف ایکشن میں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: نووک جوکووک نے چائنا اوپن کے کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی، انھوں نے اسپینش حریف فرنانڈو ورڈاسکو کو 7-5،2-6 اور 6-2سے زیر کیا۔

فرانس کے 5 سیڈ رچرڈ گیسکوئٹ نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو 7-6 (7/2) اور 6-4 سے ہرایا،اسپین کے سیڈ 3 ڈیوڈ فیرر نے آسٹریلیا ہی کے مارنکو میٹسووک کو 5-7، 6-1 اور 6-2 سے واپسی کا پروانہ تھمایا۔ ویمنز میں سرینا ولیمز نے روسی پلیئر ماریا کریلنکو کو7-5,7-5 سے قابو کیا۔ ادھر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کینیڈا کے سیڈ3میلوس راؤنک اور جاپان کے کائی نشکوری کوارٹرفائنلز میں پہنچ گئے۔



راؤنک نے فرنچ مین جیریمی شارڈی کو 6-4 اور6-3 سے قابو کیا۔ نشکوری نے اسپین کے فیلیسیانو لوپز کو7-6 (7-4) اور 6-0 سے مات دی ۔ دیگر میچز میں اسپین کے سیڈ 6 نکولس المارگو نے ارجنٹائن کے ہوراسیو زیبالوس پر 6-4 اور 6-2 سے فتح پائی، سلواکیہ کے لوکاس لیسکو نے فرانس کے ایڈورڈ راجر ویسلین کو 7-5 اور 6-4 سے ہرایا۔