پونم کور تامل فلم کے گانے میں 400 مختلف ملبوسات پہنیں گی

فلم ’’رانم‘‘ کی ہیروئن کا گانے میں اتنے کپڑے استعمال کرنا ایک ریکارڈ ہو گا، ہدایتکار


APP October 05, 2013
اس فلم میں پونم کور ہرشن کی ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ پونم کور تامل فلم''رانم'' کے ایک گانے میں ریکارڈ 400 مختلف ملبوسات میں نظر آئیں گی۔

فلم ڈائریکٹر وجے سینکرن کے مطابق کسی تامل فلم میں ایک گانے میں اتنی بڑی تعداد میں ملبوسات کا استعمال اب تک کا ریکارڈ ہوگا۔ ڈائریکٹر کے مطابق اس فلم میں پونم کور ہرشن کی ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔



انھوں نے بتایا کہ گانے میں استعمال ہونے والے کپڑوں کے جوڑوں میں سے ہر ایک دوسرے سے واضح طور پر مختلف ہوگا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شرکت اور سواسیکا بھی شامل ہیں۔ پونم کور ان دنوں اپنی پانچ فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔