لیڈی گا گانے’’ دی ایکس فیکٹر‘‘ سے علیحدگی کی دھمکی دیدی

لیڈی گاگا نے یہ دھمکی شو کے ججوں میں شامل شیرون اوبرن کے غیر شائستہ تبصرے کے ردعمل میں دی


APP October 05, 2013
شیرون اوبرن نے لیڈی گاگا کے حوالے سے اپنے تبصرہ کو واپس لینے سے انکار کر دیا۔فوٹو: فائل

گلوکارہ لیڈی گاگا نے ''دی ایکس فیکٹر'' شو سے علیحدگی کی دھمکی دیدی۔

انھوں نے یہ دھمکی شو کے ججوں میں شامل شیرون اوبرن کے غیر شائستہ تبصرے کے ردعمل میں دی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیرون اوبرن نے اپنی خود نوشت میں لیڈی گاگا کو بدتمیز اور منافق کہا ہے۔ شیرون نے دعویٰ کیا ہے کہ لیڈی گاگا نے مداحوں کو ان کی بیٹی کیلی سے بدتمیزی کرنے کو کہا۔ شیرون اوبرن نے لیڈی گاگا کے حوالے سے اپنے تبصرہ کو واپس لینے سے انکار کر دیا۔