قومی کرکٹر آصف علی کی حالت غیر ہوگئی

نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے قائم اسپتال میں آصف علی کو طبی امداد دی گئی


Numainda Express September 30, 2019
نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے قائم اسپتال میں آصف علی کو طبی امداد دی گئی، فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی شدید گرمی میں بد ہضمی کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے قائم اسپتال میں آصف علی کو طبی امداد دی گئی، میچ کے دوران گرمی اور حبس کے سبب پیٹ میں مروڑ اٹھنے کے بعد آصف علی کراہتے ہوئے اسٹیڈیم کے احاطے میں قائم عارضی گشتی اسپتال پہنچے،ڈاکٹر الطاف عباسی اور ڈاکٹر شاہد نے ان کا تفصیلی معائنہ کرکے طبی امداد دی جس کے بعد قومی بیٹسمین کی حالت سنبھل گئی۔

مقبول خبریں