فیڈرل بی ایریا میں 5 بچوں کے بیروزگار باپ نے گلے میں پھندا لگا کر جان دیدی

فرحان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، ایس ایچ او تھانہ یوسف پلازہ انیلا قادر


Staff Reporter October 03, 2019
فرحان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، ایس ایچ او تھانہ یوسف پلازہ انیلا قادر۔ فوٹو:فائل

فیڈرل بی ایریا میں5 بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر جان دے دی۔

یوسف پلازہ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں مکان نمبر950 سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کوتحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ فرحان ولد شاہد کے نام سے کرلی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ یوسف پلازہ انیلا قادرکے مطابق متوفی شخص5 بچوں کا باپ تھا اوران دنوں بیروزگار تھا اور بے روزگاری سے ہی تنگ آکراس نے خودکشی کی ہے۔

مقبول خبریں