ثانیہ مرزا کرکٹ ٹیموں کی ناکامی کا ذمہ دار پلیئرز کی بیگمات کو قرار دینے پرنالاں

بیویاں توجہ منتشر نہیں کرتیں بلکہ پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتی ہیں، ٹینس اسٹار


Sports Desk October 04, 2019
بیویاں توجہ منتشر نہیں کرتیں بلکہ پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتی ہیں، ٹینس اسٹار۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کرکٹ ٹیموں کی ناکامی کا ذمہ دار پلیئرز کی بیگمات کو قرار دینے پر غصے میں آگئیں۔

ایک تقریب میں جب ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ہونے کے ناطے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا ذمہ دار انھیں ٹھہرایا جارہا تھا، تو ثانیہ مرزا نے کہاکہ آخر کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار ان کی بیوی یا گرل فرینڈز کو کیوں ٹھہرایا جاتا ہے، یہاں پر جب ویرات کوہلی زیرو پر آئوٹ ہوں تو تنقید انوشکا شرما پر شروع ہوجاتی ہیں، بیویوں اور پارٹنرز پر یہ کہہ کر ٹورز پر پابندی عائد کردی جاتی ہے کہ ان کی وجہ سے کھلاڑیوں کی توجہ منتشر ہوگئی، یہ سوچ غلط ہے، بیویاں توجہ منتشر نہیں کرتیں بلکہ پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔

مقبول خبریں