جہاں بھی ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرائی گئی نتیجہ کراچی جیسا نکلے گا شجاعت

60فیصدحلقوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں،الیکشن ٹربیونلزنے اب تک پٹیشنز پر فیصلے نہیں کیے


INP October 09, 2013
حکومت کواپنی اور غیر مقبولیت کا اندازہ 6ماہ کے اندر اندر ہوجائے گا۔فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ جہاں بھی ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرائی جائے گی۔

نتیجہ کراچی جیسانکلے گا،60فیصدحلقوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں،الیکشن ٹربیونلزنے اب تک پٹیشنز پر فیصلے نہیں کیے، حکومت کواپنی اور غیر مقبولیت کا اندازہ 6ماہ کے اندر اندر ہوجائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے256میں 77ہزار سے زائدووٹوں کے تصدیقی عمل کے دوران جعلی نکلنے پراپنے ردعمل میں انھوں نے کہاکہ اگرووٹوں کی دوبارہ تصدیق ہوئی تو60فیصدحلقوں میں جعلی ووٹ نکلیں گے۔

مقبول خبریں