شعیب ملک کیریبیئنز پریمیئر لیگ کی ڈریم ٹیم کےکپتان منتخب

عباس رضا  ہفتہ 12 اکتوبر 2019
بارہویں کھلاڑی کرس گرین اور تیرہویں چندرپال ہیمراج ہیں، فوٹو: فائل

بارہویں کھلاڑی کرس گرین اور تیرہویں چندرپال ہیمراج ہیں، فوٹو: فائل

 لاہور: گیانا ایمازون کی قیادت کرنے والے پاکستانی آل راؤڈر شعیب ملک کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ڈریم ٹیم کا بھی کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

ٹیم کا انتخاب ٹام موڈی،مارک باؤچر، ڈینی موریسن، ڈیرک نینی، ای این بشپ اور ڈیرن گنگا پر مشتمل پینل نے کیا،پلیئنگ الیون میں لینڈل سیمنز، برینڈن کنگ، گلین فلپس، شعیب ملک(کپتان)، فابیان ایلن،کیرون پولارڈ، جیسن ہولڈر، ہیڈن واش جونیئر، عمران طاہر، ہیری گرنی، شیلڈن کاٹرل کو شامل کیا گیا ہے۔

بارہویں کھلاڑی کرس گرین اور تیرہویں چندرپال ہیمراج ہیں۔ ہیڈ کوچ جوہان بوتھا کو مقرر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔