صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے سینما مالکان کی ملاقات

چھوٹ سے فائدہ اٹھانے والوں کو ٹیکس دینا چاہیے: مجتبیٰ شجاع، حتمی میٹنگ عید کے بعد ہوگی


Showbiz Reporter October 10, 2013
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن سے سینما مالکان کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع سے گزشتہ روز سینما مالکان کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سینما اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریز لاشاری، ندیم مانڈوی والہ، صفدرخان، ناصراسماعیل، عمران مفتی، ابرار، علی، حافظ اکرم اورسعد بیگ سمیت دیگرموجود تھے۔ سینما مالکان کے وفدنے صوبائی وزیرکواپنی تجاویز دیتے ہوئے بتایاکہ اس وقت سو سے زائد نئے سینماگھر ملک بھر میںبنانے کے لیے بیرون ممالک سے سرمایہ کار پاکستان کا آرہے ہیں اگرتفریح ٹیکس عائد کردیا گیا تو اس کی وجہ سے سرمایہ کاریہاں سرمایہ کاری کیے بغیر ہی واپس چلے جائیں گے۔ پہلے ملکی حالات کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔



اس موقع پرصوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں معافی کے لیے نئے سینما گھروں کو چھوٹ ملنی چاہیے لیکن جو سینما گھرگزشتہ کئی برسوں سے ٹیکس میں چھوٹ کا مزہ اٹھا رہے ہیں ان کو اب ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے سیکرٹری ایکسائز اور دیگر افسران نے بھی اپنی رائے کااظہارکیا۔ جس پرحتمی میٹنگ اب عیدالاضحیٰ کے بعد ہوگی اوراس دوران اہم فیصلے سامنے آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ضوریز لاشاری نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ صوبائی وزیرنے ہماری تجاویز کو بہت پسند کیا ہے اورہمیں امید ہے کہ وہ اس سلسلہ میں سینما مالکان کی سپورٹ کے لیے مثبت فیصلہ کرینگے۔

مقبول خبریں