جونیئرسوئمنگ: اذلان سہیل گولڈ میڈل جیتنے والے کمسن پیراک بن گئے

ایکسپریس ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2019
سید اذلان سہیل نے 50 میٹر بٹر فلائی اور سو میٹر فری اسٹائل میں سلور میڈلز بھی اپنے نام کیے۔ فوٹو: فائل

سید اذلان سہیل نے 50 میٹر بٹر فلائی اور سو میٹر فری اسٹائل میں سلور میڈلز بھی اپنے نام کیے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  سید اذلان سہیل نے سوا 10سال کی عمر میں  24 ویں قومی جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے سب سے کمسن پیراک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اذلان سہیل نے مجموعی طور پر5 گولڈ اور2 سلور میڈلز حاصل کیے، سید اذلان سہیل نے انڈر12 کیٹیگری کی 100 میٹر بٹر فلائی، 2 سو میٹر  انفرادی میڈلے، 2 سو میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغے جیتے،وہ4 بائی 100  فری اسٹائل ریلے  اور 4 بائی 100 ٹیم میڈلے ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل پانے میں کامیاب رہے۔

سید اذلان سہیل نے 50 میٹر بٹر فلائی اور سو میٹر فری اسٹائل میں سلور میڈلز بھی اپنے نام کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔