محمد حفیظ کے ساتھ شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل

ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب مقرر کرنے کا ذہن پہلے ہی بنا لیا گیا ہے۔


Saleem Khaliq October 18, 2019
ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب مقرر کرنے کا ذہن پہلے ہی بنا لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اگر سرفراز احمد کو ہٹایا گیا تو شعیب یا محمد حفیظ میں سے ہی کسی کو ذمہ داری سونپی جائے گی، مشکل دورہ آسٹریلیا کے پیش نظر نوجوان بابر اعظم پر کپتانی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب مقرر کرنے کا ذہن پہلے ہی بنا لیا گیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔

کپتان اور اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے صوبائی کوچز کو ہدایت کر دی کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں، فٹنس کی بنیاد پر بعض بڑے نام باہر بھی ہو سکتے ہیں۔