سلویسٹر اسٹالون فلم ’ یسکیپ پلان‘‘ میں ہندی بولیں گے

فلم میں سلویسٹر کو کو ایسی جیل میں رکھاجاتا ہے جہاں سے فرار ہونا ناممکن ہوتا ہے۔


APP October 12, 2013
سلو یسٹر اسٹالون کے ساتھ فلم میں آرنلڈ شوازینگر بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ہالی وڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون اپنی نئی فلم '' ایسکیپ پلان '' میں ہندی بولتے نظر آئیں گے۔

مذکورہ فلم میں سلویسٹر کو کو ایسی جیل میں رکھاجاتا ہے جہاں سے فرار ہونا ناممکن ہوتا ہے ۔ جیل سے فرار کی کوششوں کے دوران سلویسٹر کیسے ہو ۔ ضدی اور پیار جیسے الفاظ بولتے ہیں۔ مذکورہ فلم 18اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے جس میں ان کے ساتھ آرنلڈ شوازینگر ہیں۔ فلم کو میکائیل ہفسٹروم نے ڈائریکٹ کیاہے۔