ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کرسکتی میرا

کبھی کسی فنکار پر بے جا تنقید کی اور نہ ہی میں دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا پسند کرتی ہوں، اداکارہ


INP October 12, 2013
چاہتی ہوں تمام فنکار مل جل کر چلیں کیونکہ اس سے شوبز انڈسٹری کا ہی فائدہ ہے، میرا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے' میری ذاتی زندگی میں کوئی مداخلت کرے مجھے یہ قبول نہیں۔

اداکارہ کا کہناہے کہ میں نے کبھی کسی فنکار پر بے جا تنقید کی اور نہ ہی میں دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے دوسروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں اور میری ذاتی زندگی میں مداخلت کریں اور نہ ہی میں کسی کو اجازت دوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام فنکار مل جل کر چلیں کیونکہ اس سے ہی شوبز انڈسٹری کا ہی فائدہ ہے۔