رکشوں کی کثرت سے روٹ پر لگنے کیلیے رقم دینی پڑتی ہے

ہر رکشا 250 روپے یومیہ منشی کو دیتا ہے جس سے تمام اداروں کو نذرانہ جاتا ہے


Staff Reporter October 12, 2013
چنگ چی رکشا ایک چکر میں14 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے، فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

چنگ چی رکشوں کی تعداد میں اضافے سے اب روٹس پر ان رکشوں کو چلانے کیلیے 25 ہزار روپے اسٹاپ مالک کو جمع کرانے پڑتے ہیں اور ایک رکشا یومیہ 250 روپے اسٹاپ کے منشی کو ادا کرتا ہے۔

رکشا ڈرائیوروں کے مطابق یہ 250 روپے اس لیے ادا کیے جاتے ہیں تاکہ سفر کے دوران پولیس اہلکار یا کوئی ادارہ ان کا چالان نہ کرے اور یہ پیسے مبینہ طور پر مختلف اداروں کو بطور نذرانہ ادا کیے جاتے ہیں، کم سے کم فی اسٹاپ موٹر سائیکل چنگ چی رکشہ کا کرایہ 10روپے ،درمیانی فاصلے کا 15اور طویل فاصلے کا کرایہ 20 روپے ہے۔



چنگ چی رکشا ایک چکر میں14 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے،چنگ چی رکشوں کے بیشتر مالکان نے 5 ہزار روپے ماہانہ پر ڈرائیوروں کو گاڑیاں دی ہوئی ہیں، گاڑیوں میں مرمت کی مکمل ذمے داری ڈرائیوروں پر ہوتی ہے جبکہ بعض موٹر سائیکل چنگ چی رکشوں کے ڈرائیور 300 یا 400 روپے روزانہ اپنے مالکان کو ادا کرتے ہیں اور گاڑیوں کی مرمت کی ذمے داری مالکان پر ہوتی ہے، ایک ڈرائیور کو روزانہ 800 سے 1000روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔

مقبول خبریں