شعبہ بینکاری 2019کی پہلی ششماہی کے دوران مضبوط رہا

قرضوں کی نمو میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے


Business Reporter October 22, 2019
قرضوں کی نمو میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شعبہ بینکاری کا ششماہی کارکردگی جائزہ (ایم پی آر) برائے 2019 جاری کردیا ہے۔

اس جائزے میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی اور مضبوطی کا جامع انداز میں احاطہ کیا گیا ہے۔ جائزے کے مطابق شعبہ بینکاری کی کارکردگی کلی معاشی ماحول کی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی۔

بینکوں نے اپنی نمو کی رفتار برقرار رکھی، ان کے اثاثوں میں 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران 5.3 فیصد اضافہ ہوا (سال بسال 7.9 فیصد)، جس کی بنیادی وجہ ڈپازٹس ہیں جن میں 2016 کی پہلی ششماہی سے اب تک بلند ترین نمو ہوئی ہے۔ قرضوں کی نمو میں کچھ کمی آئی ہے، جو کہ اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے۔

مقبول خبریں