پاسپورٹ کی تیاری سے آگاہی کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع ہوگئی

شہری11 ہندسوں کے نمبر کو9988 پر بھیج کر اپنے پاسپورٹ کے بارے میں گھر بیٹھے معلومات حاصل کرسکتے ہیں


Staff Reporter October 14, 2013
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے کوریئر کے ذریعے پاسپورٹ کی گھر پر فراہمی کی سہولت بھی شروع کردی ۔فوٹو: فائل

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے پاسپورٹ کی تیاری کے مراحل سے آگاہی کیلیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا جس کے ذریعے شہری پاسپورٹ کے حصول کی درخواست کے بعد پاسپورٹ کی تیاری کے مراحل سے ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ایس ایم ایس سروس کے ذریعے شہری پاسپورٹ کے حصول کی درخواست جمع ہونے کے بعد ملنے والے ٹوکن پر درج 11 ہندسوں کے نمبر کو9988 پر بھیج کر اپنے پاسپورٹ کے بارے میں گھر بیٹھے معلومات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے کوریئر کے ذریعے پاسپورٹ کی گھر پر فراہمی کی سہولت بھی شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں