بلوچستان کو تباہی سے بچانا ہوگا عبدالمالک بلوچ

دھماکے غیرانسانی فعل ہے، وزیراعلیٰ، دہشتگردوں کا پیچھا کرینگے،ثنا اﷲ زہری


بلوچستان کو جس تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے اس کاراستہ ملکر روکنا ہو گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے لیاقت بازار دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اورکہا کہ دھماکے کرنا غیرانسانی فعل ہے، ہم سب کوملکربلوچستان کو تباہی سے بچانا ہے۔

انھوں نے لیاقت بازاردھماکے میں زخمی افرادکی سی ایم ایچ کوئٹہ میں عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں کہاکہ عیدکی خریداری کیلیے آنیوالے شہریوں کونشانہ بناناغیرانسانی فعل ہے، بلوچستان کو جس تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے اس کاراستہ ملکر روکنا ہو گا۔



اس موقع پر صوبائی وزیراورن لیگ کے صوبائی صدر سردار ثنا اﷲ زہری نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات سے مرعوب ہونے کے بجائے ہم دہشتگردوںکاپیچھاکریںگے ، دہشتگرد اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ موجود ہ حکومت دہشتگردی کے واقعات سے کمزورہو جائے گی۔